پختونخوا میں دہشتگردی خود ساختہ ہے، سہیل آفریدی

0
439

لوئر دیر: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی خودساختہ شروع کی گئی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق سے این او سی نہیں مل رہا، جبکہ صوبے کے 3 ہزار ارب روپے کے بقایا جات بھی نہیں دیے گئے۔

انہوں نے کوٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ (41 میگاواٹ) اور تورمنگ-رازگرام روڈ (18.5 کلومیٹر) کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ صوبے میں سستی اور صاف توانائی کے منصوبے روزگار اور صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبے کے قدرتی وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے اور این او سی میں تاخیر کی وجہ سے اربوں روپے مالیت کے اہم منصوبے متاثر ہو رہے ہیں، جس سے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا