لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27 ویں ترمیم کو چیلنج کرتے ہوئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی گئی۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور 1973ء کے آئین کی روح کے منافی ہیں، سپریم کورٹ کے اصل اختیارات ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو برتر بنایا گیا، جس سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہو سکتی ہے۔
مزید کہا گیا کہ ترامیم عوامی رائے اور شفاف قانون سازی کے بغیر منظور کی گئی ہیں، اور عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ ترمیم کو فوری طور پر معطل اور کالعدم قرار دیا جائے۔






