کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کے لیے پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز اعلان کر دیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق یہ روٹ 17 نومبر 2025ء سے عبداللہ چوک سے نمائش تک شروع ہوگا۔
ابتدائی طور پر بس صبح 8-9 بجے، دوپہر 1-2 بجے اور شام 5-7 بجے تین مخصوص اوقات میں خواتین کے لیے دستیاب ہوگی۔ بس میں سیکورٹی، ٹریکنگ سسٹم اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہوگا تاکہ سفر محفوظ اور آرام دہ ہو۔
شرجیل میمن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین کو روزمرہ سفر کے دوران تحفظ فراہم کرنا اور شہر میں محفوظ شہری ماحول کو فروغ دینا ہے۔






