پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی

0
354

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ طالبان حکام کی افغان تاجروں کو پاکستان پر انحصار ختم کرنے کی وارننگ کے بعد کیا گیا۔

حکام کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف ٹھوس اقدامات تک سرحدیں تجارت اور دیگر سرگرمیوں کے لیے نہیں کھلیں گی۔ یہ معمولی انتظام نہیں بلکہ پالیسی میں سٹریٹجک تبدیلی ہے۔

پاکستان کا موقف واضح ہے: “سکیورٹی پہلے، تجارت بعد میں”۔ سرحدیں صرف انسانی بنیادوں پر کھلی ہیں، جو افغان مہاجرین اور پھنسے افراد کی واپسی تک محدود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا