خواتین کے حق وراثت سے متعلق فیصلہ جاری 

0
343

سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل بینچ نے درخواست گزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

عدالت نے عابد حسین کی اپیل خارج کر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور کہا کہ جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے، جو بعد میں ورثاء میں تقسیم کی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہیں ہوا۔ وراثت کا حق خدائی حکم ہے اور خواتین کو اسے دینے میں تاخیر یا محرومی آئین اور اسلام کے منافی ہے۔ جائیداد کی ملکیت مالک کی وفات کے فوراً بعد ورثاء کو منتقل ہو جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو کسی تاخیر، خوف یا طویل عدالتی کارروائی کے بغیر وراثت کا حق دلائے اور اسے روکنے والوں کو قانون کے تحت جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا