بنگلادیش سے خود ساختہ جلا وطن اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے خلاف عدالتی فیصلے پر ردعمل جاری کیا ہے۔ بھارت میں مقیم شیخ حسینہ نے کہا کہ غیر منتخب حکومت کے ماتحت کام کرنے والی عدالت نے جانبدار اور سیاسی محرکات کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔
انہوں نے عالمی جرائم کے ٹریبونل کو نام نہاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف فراہم نہیں کر سکتا اور اس کا مقصد عوامی لیگ کو تختہ مشق بنانا ہے، جبکہ جولائی اور اگست میں بنگلادیش میں پیش آنے والے واقعات کی غیر جانبدار تحقیقات بھی نہیں کر سکتا۔
شیخ حسینہ نے مزید کہا کہ ایسے فیصلے سے عوام کی آخری امید بھی ختم ہو گئی اور عدالتوں میں انصاف کا کنٹرول دم توڑ چکا ہے۔






