ٹرمپ کی غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرار داد منظور

0
322

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا۔ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
امریکی مندوب نے کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ تمام ممالک نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر مشترکہ اقدامات کیے، اور غزہ کے استحکام کے لیے یہ قرارداد ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قرارداد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور عبوری حکومت کے قیام جیسے نکات شامل ہیں۔

دوسری جانب حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اس قرارداد کو مسترد کردیا۔
حماس کے مطابق قرارداد فلسطینیوں کے بنیادی حقوق اور مطالبات پوری نہیں کرتی اور غزہ پر بین الاقوامی سرپرستی مسلط کرتی ہے۔
حماس نے زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کا انتظام اقوام متحدہ کی نگرانی میں فلسطینی اداروں کے پاس ہونا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا