پاکستان کے اسجد اقبال بھارتی حریف کو شکست دیکر سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

0
295



مسقط :عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی پنکج اڈوانی کو چار، صفر فریم سے عبرتناک شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نوید کپاڈیہ جو اس چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے، کے مطابق اسجد کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 0-100، 37-92، 16-117 اور 21-83 رہا، انہوں نے 81 اور 21-83 کے شاندار بریک بھی کھیلے۔ اس سے قبل اسجد اقبال نے مصر منیٰ اعواد کو چار، ایک فریم سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں ان کی جیت کا فریم اسکور
62-21، 11-72، 29-69، 29-58 اور 0-104 (104) رہا، اسجد نے ٹورنامنٹ میں دوسرا سنچری بریک کھیلا۔ دوسری طرف پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد آصف کو فرانسیسی کھلاڑی نیکولاس مورٹریوکس نے سخت مقابلے میں چار، دو فریم سے شکست کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ فرنچ کیوئسٹ کی جیت کا فریم اسکور 49-74، 57ـ46، 28-72، 106-9، 65-73 اور 43-85 رہا۔ آصف نے شکست کے باوجود شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 83 اور 60 کے بریک بھی کھیلے۔ قبل ازیں کھیلے گئے میچوں میں محمد آصف نے یو اے ای کے خالد کمالی کو تین، دو فریم سے قابو کیا۔ اسجد اقبال نے انڈین حریف حسین خان کیخلاف تین، صفر سے جیت کو گلے لگایا تاہم محمد حسنین اپنے اہم میچ میں مصر کے منیٰ اعواد سے تین، ایک فریم سے ہار گئے۔ اسجد اقبال کا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا