لال بیگ کا خوف، خاتون نے گھر ہی جلا ڈالا

0
609

جنوبی کوریا کے شمالی شہر آسان میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے اپارٹمنٹ میں لال بیگ مارنے کی کوشش کے دوران پوری عمارت کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے کیڑا مارنے کے لیے لائٹر اور شعلہ پھینکنے والا آلہ استعمال کیا، مگر یہ طریقہ الٹا تباہ کن ثابت ہوا اور آگ گھر کے دیگر سامان تک پھیل گئی۔

حادثے کے دوران ایک رہائشی خاتون کھڑکی سے گر کر ہلاک ہوگئیں جبکہ فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کی ذمہ دار خاتون کے خلاف گرفتاری وارنٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل بھی اسی طریقے سے کیڑے مارنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، مگر اس بار یہ عمل ناکام ہوگیا۔

حکام کے مطابق ملزمہ پر لاپرواہی، آگ لگانے اور ہلاکت کا سبب بننے جیسے الزامات عائد کیے جاسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آگ پھینکنے والے آلات یا دیسی لائٹرز کے ذریعے لال بیگ مارنے کی ویڈیوز مقبول ہیں، تاہم یہ طریقے انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ 2018 میں آسٹریلیا میں بھی ایک شخص نے اسی کوشش میں اپنا پورا کچن جلا دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا