کولمبو: پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 129 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
چوتھے لیگ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 298 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔
پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 133 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کی سب سے نمایاں پرفارمر رہیں۔ بشریٰ اشرف نے 59، مریم جہانگیر نے 13 اور رمشہ شبیر نے 12 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا کی کریٹر نری لائس 95 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم اپنا آخری لیگ میچ کل امریکا کے خلاف کھیلے گی۔






