برسلز میں اسحاق ڈار کی یورپی ارکانِ پارلیمنٹ سے اہم ملاقات، باہمی تعاون پر گفتگو

0
426

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت اور مستقبل کے تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ ملاقات برسلز میں پاکستان ہاؤس میں دیے گئے عشائیے کے دوران ہوئی۔ غیر رسمی ماحول کے باوجود دونوں جانب سے اہم علاقائی و عالمی امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی شراکت، معاشی روابط اور سیاسی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور عالمی تغیرات کے اثرات پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ یورپی اراکینِ پارلیمنٹ نے پاکستان کے مؤقف میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ مہینوں میں سفارتی روابط میں مزید تیزی آئی ہے اور دونوں اطراف مستقبل میں تعاون کے فروغ اور مزید ملاقاتوں کے امکانات ظاہر کر چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا