خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 23 دہشت گرد ہلاک

0
439

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی کارروائی ضلع کرم میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد مارے گئے۔

اسی ضلع میں دہشت گردوں کے ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے دوسری کارروائی کی، جس میں مزید 11 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں آپریشنز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے اور علاقے کو کلیئر کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مزید ٹھکانوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ اس مہم کا مرکزی ہدف ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری ثابت قدمی کے ساتھ وطن کا دفاع کر رہے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عزمِ استحکام کے تحت فورسز اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی جرات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، اور خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا