بچوں کے انسٹاگرام ، فیس بک استعمال کرنے پر پابندی عائد

0
312

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر انسٹاگرام اور فیس بک سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جو 10 دسمبر سے نافذ ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بچوں کی ذہنی و جسمانی صحت کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا۔ میٹا نے اعلان کیا ہے کہ نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس دسمبر میں ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے اور والدین یا متاثرہ بچے 4 دسمبر تک اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

قانون کے تحت انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک، ایکس، اسنیپ چیٹ اور ریڈٹ پر 16 سال سے کم عمر افراد کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہوگا، جبکہ یوٹیوب کا استعمال صرف بچوں کے خصوصی ورژن تک محدود رہے گا۔ واٹس ایپ اور میسنجر پر پابندی نہیں ہوگی۔

قانون کی خلاف ورزی پر کمپنیوں کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی، سرگرمیوں، لائکس اور ویڈیو سیلفی جیسے طریقے استعمال کیے جائیں گے۔

قانون نافذ ہونے کے بعد آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا جہاں 16 سال سے کم عمر بچوں پر عام سوشل میڈیا استعمال مکمل پابندی کے ساتھ ممنوع ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا