برسلز: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جاپان کی نائب وزیر خارجہ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، جو چوتھے یورپی یونین انڈو-پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر منعقد ہوئی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان اور جاپان کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زور دیا۔






