ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

0
335

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

ورلڈ کپ میں 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا۔ گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور یو ایس اے کی ٹیمیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ اور عمان شامل ہوں گے۔ دیگر گروپس میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال اور اٹلی ایک گروپ میں جبکہ ساؤتھ افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا دوسرے گروپ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنئی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے، سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی جبکہ پاکستان اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔

فائنل کے لیے بھارت کے شہر احمد آباد کو منتخب کیا گیا ہے، تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔ سیمی فائنلز کے لیے ممبئی اور کولکتہ منتخب ہیں، لیکن پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا