پنجاب میں ٹریفک کے 60 سال بعد سب سے بڑے اصلاحی اقدامات کا اعلان

0
360

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے 60 سال بعد سب سے بڑے اصلاحی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہونے کی صورت میں اسے نیلام کیا جائے گا اور سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ کیا جائے اور ون وے کی خلاف ورزی کے لیے شہریوں کو 30 دن کی مہلت دی جائے۔ یوٹرن کی ری ماڈلنگ کے ذریعے سڑکیں محفوظ اور منظم بنائی جائیں گی اور حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو فوری دیت فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مناسب پارکنگ نہ ہونے پر میرج ہال کی اجازت نہیں ہوگی اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ پر سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ انڈر ایج ڈرائیونگ کی صورت میں گاڑی کے مالک کو چھ ماہ تک قید بھی ہو سکتی ہے۔

لاہور میں بس کی چھت پر سواریاں ختم کرنے اور چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کو آخری موقع دیا جا رہا ہے، اگلا موقع نہ دیا گیا تو نیا ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ریاستی رٹ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے اور پنجاب بھر میں ہر شہری پر یکساں کارروائی ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا