کراچی: سندھ رینجرز نے پہلوان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے نجی کمپنی کی کیش وین لوٹنے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عبدالصمد ولد جُمن شاہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2021 میں اپنے چھوٹے بھائی حنیف اللہ عرف سراج خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر تقریباً 20 کروڑ 50 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، چوری شدہ موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ مختلف ڈکیتوں، منشیات فروشوں اور کار لفٹر گروہوں کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے اور انہیں غیرقانونی اسلحہ فراہم کرتا ہے۔
سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






