سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے: عظمیٰ بخاری

0
513

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی صرف “اڈیالہ کا مجاور” بننے کے لیے وزیراعلیٰ بنے ہیں اور خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکلات سے انہیں کوئی سروکار نہیں۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے اور اسے ہر سطح پر مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بدقسمت ہیں کہ انہیں ایسا وزیراعلیٰ ملا جو عوامی مسائل کے بجائے اڈیالہ جیل کے چکر کاٹنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ “اگر سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے خیرسگالی کے طور پر آئیں تو خوش آمدید، لیکن اگر وفاق پر دباؤ ڈالنے یا احتجاجی مارچ کے لیے آئے تو صورتحال مختلف ہوگی۔”
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر جماعتِ اسلامی بھی اپنا احتجاج کا شوق پورا کر لے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ سے کبھی کوئی خیر کی خبر نہیں آتی، وہاں سے آنے والی خبروں کا تعلق ہمیشہ ملک مخالف سرگرمیوں سے ہوتا ہے۔

بھارت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت آج تک اپنے گرے ہوئے آٹھ جنگی جہازوں کی وضاحت نہیں دے سکا اور پاکستان کے خلاف پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مؤثر خارجہ پالیسی کے باعث بھارت کو دنیا بھر میں مشکلات کا سامنا ہے، حتیٰ کہ اسے آکسفورڈ میں بھی پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا