پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

0
403

لاہور: پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کے دوران اپوزیشن ارکان کی شدید نعرے بازی کے باوجود نومنتخب ارکان نے اپنے عہدے سنبھال لیے۔ حکومتی بینچوں سے بھی ‘شیر آیا’ کے نعرے سنائی دیے۔

نومنتخب ارکان میں میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی، آزاد علی تبسم، طاہر پرویز، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ان سے حلف لیا۔

حلف کے موقع پر اپوزیشن کے شور شرابے کی وجہ سے دورانِ تقریب کانوں پر آواز سنائی نہیں دی، جبکہ اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر ڈیسک بجاتے رہے۔ حکومتی ارکان نے بھی اپوزیشن کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا