پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہے: طلال چوہدری

0
532

اسلام آباد: وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی ہجرت کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان میں تارکینِ وطن کی سمگلنگ کے سدِباب سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی سمگلنگ ایک عالمی چیلنج ہے جس کا حل مربوط حکمتِ عملی اور معلومات کے تبادلے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان خطے میں محفوظ اور قانونی ہجرت کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں 30 ممالک کی شرکت پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

کانفرنس وزارت داخلہ نے UNODC اور IOM کے اشتراک سے منعقد کی، جہاں بین الاقوامی شراکت داروں نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں انسانی سمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات اور بہترین تجربات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

کانفرنس سے قبل طلال چوہدری نے اقوام متحدہ دفتر برائے انسدادِ منشیات و جرائم کے علاقائی نمائندہ ڈاکٹر اولیور اسٹولپ سے بھی ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا