کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو؟ عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو دیکھنا عوام انکا کیا حال کریگی، علیمہ خان

0
316

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ “اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو عوام کا ردعمل بہت سخت ہوگا”۔ انہوں نے کہا کہ فاتحہ پڑھنے کی بات کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، کسی نے ایسی بات کرنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت آمد کے دوران بدمزگی پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہوئی، جبکہ ان کی جانب سے مکمل تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس، بیوروکریسی اور اداروں کے اندر بہت سے لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔

علیمہ خان نے نوجوان کارکنوں کے غصے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسی سمت میں نہ دھکیلا جائے جہاں عوامی ردعمل کنٹرول سے باہر ہو جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکوؤں کو اوپر بٹھانے سے انتشار جنم لیتا ہے اور موجودہ حکمران اسی انتشار کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت صرف 15 منٹ چلی اور پولیس تین رکنی بینچ کے حکم پر عمل نہیں کر رہی، جو کھلی توہین عدالت ہے۔ ان کے مطابق چیف جسٹس نے بات چیت کا کہا لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کیا طے کیا جائے۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اندرون و بیرون ملک عوام شدید ردعمل دیں گے، اور بیرون ملک پاکستانیوں کا موڈ بھی دیکھ لیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا