دوسری شادی پر پابندی کا بل منظور، 10 سال قید اور بھاری جرمانہ ہوگا

0
219

بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت پہلی شادی کے باوجود دوسری شادی کرنا جرم قرار پایا ہے۔ اس قانون کے تحت پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 سال تک قید ہوسکتی ہے، اور پہلی شادی چھپانے پر سزا 10 سال تک بڑھ سکتی ہے۔

قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ بار بار دوسری شادی کرنے پر سزا دگنی ہوگی، اور اس میں ملوث افراد کو سرکاری نوکری یا مقامی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں، دوسری شادی کروانے یا اس میں معاونت کرنے والوں جیسے گاؤں کے سرپنچ، مذہبی پیشوا، والدین یا سرپرست کو دو سال قید اور ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس قانون میں غیر قانونی شادی کی شکار خواتین کو معاوضہ اور قانونی تحفظ فراہم کرنے کی بھی شق شامل ہے۔ آسام کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون اسلام مخالف نہیں بلکہ ازدواجی ذمہ داری اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔

تاہم، یہ قانون ذاتی آزادی اور مذہبی روایات پر قدغن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں دوسری شادی مذہب یا روایت کے مطابق جائز ہے۔ بعض قبائل اور خود مختار علاقوں کو جزوی استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا