کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔ یہ کارروائی کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرے کے دوران ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان سے ملاقات نہ کروانے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مظاہرہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے محروم کیے جانے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔





