صوابی انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، موٹروے کے دو طرفہ ٹریک بند

0
769

صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوابی انٹرچینج کے قریب ریسٹ ایریا میں احتجاج کرتے ہوئے ٹائر اور لکڑیاں جلائیں، جس کے باعث موٹروے ایم ون کے دونوں اطراف ٹریفک مکمل طور پر رک گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پی ٹی آئی رہنما احمد خان نیازی کے جلد موقع پر پہنچ کر کارکنوں سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔ نوشہرہ اور چارسدہ سے آنے والا پی ٹی آئی کا بڑا قافلہ بھی صوابی انٹرچینج پہنچ چکا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون صوابی انٹرچینج (417 کلومیٹر) بند ہے، جب کہ سڑک کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا