پاکستان کی جانب سے 200 ٹن انسانی امداد سری لنکا روانہ

0
472

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200 ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا بھیجا ہے، جو تباہ کن سمندری طوفان ڈِٹواہ کے بعد جاری امدادی سرگرمیوں میں معاون ثابت ہوگا۔

اسلام آباد میں امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل رویندرا سی. وجے گنارتنے نے شرکت کی۔ وزارتِ خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا