بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کی باتیں غلط ہیں، رانا ثنا اللہ

0
472
رانا ثناء اللہ
رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کی خبریں درست نہیں۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل میں بیٹھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں بھی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات تھیں کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو 9 مئی جیسے واقعات دہرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہن اور وکیل کی ملاقات کرائی گئی ہے اور اس حوالے سے تفصیلات میڈیا کو سپرنٹنڈنٹ جیل بتاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا فیصلہ جیل انتظامیہ کرتی ہے، ماضی میں نواز شریف نے کبھی جیل میں بیٹھ کر حکومت مخالف تحریک نہیں چلائی۔ بانی پی ٹی آئی نے آج بھی کچھ ایسی باتیں کیں جو ملاقات کے دائرے میں نہیں آتیں۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملاقاتوں کے دوران سیاسی گفتگو کی اجازت نہیں دے سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین کھانا اور تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وہ آج اخبار بھی پڑھتے رہے اور ورزش بھی کی۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن سے ایک گھنٹے ملاقات ہوئی، جبکہ جن افراد کا فیملی یا قانونی تعلق نہیں بنتا، ان کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق ملاقاتیں ممکن ہیں، لیکن اگر ملاقاتوں کا مقصد اسلام آباد پر چڑھائی جیسی باتیں کرنا ہو تو ایسی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق گورنر راج کا معاملہ صرف زیرِ بحث ہے، حتمی نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا