این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی

0
303

کراچی: این ڈی ایم اے نے سری لنکا میں شدید طوفان سے ہونے والی بڑے پیمانے کی تباہ کاریوں کے بعد پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کر دی ہے۔

سری لنکا میں طوفان کے باعث بھاری جانی و مالی نقصان کے پیش نظر سری لنکن حکومت نے بین الاقوامی معاونت کی درخواست کی تھی، جس کے بعد حکومت پاکستان کی ہدایت پر امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو کی ایک تربیت یافتہ ٹیم کو آج صبح سری لنکا روانہ کیا گیا۔ پاکستان ایئر فورس کے C-130 طیارے کے ذریعے 47 رکنی ریسکیو ٹیم اور 6.5 ٹن ضروری امدادی سامان کولمبو بھیجا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے مزید امدادی سامان سری لنکن ایئر لائنز کے ذریعے کولمبو اور لاہور کے درمیان آپریشنز میں بھی بھجوانے کا انتظام کیا ہے۔

گزشتہ روز بھی وزیراعظم کی ہدایت پر 200 ٹن امدادی سامان سمندری راستے سے سری لنکا بھیجا گیا تھا۔ امدادی سامان میں فیملی ٹینٹ، کمبل، لحاف، مچھر دانیاں، کھانے کے لیے تیار خوراک، لائف جیکٹس، کشتیاں، ڈی واٹرنگ پمپس، بچوں کا خشک دودھ، لیمپ، چٹائیاں اور ضروری ادویات شامل ہیں۔ پاک بحریہ کے جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی متاثرہ علاقوں میں امدادی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

سری لنکا کے صدر کی خصوصی درخواست پر این ڈی ایم اے پاک فوج کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے عارضی پل بھی بھجوا رہا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان انسانیت کے تحت سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور علاقائی یکجہتی کے جذبے کے تحت ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا