اے ٹی سی اسلام آباد کا فیصلہ: عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار، جائیداد ضبط کرنے کا حکم

0
194

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

عدالت نے زین قریشی، علی بخاری، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا