ڈی آئی خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید

0
442

ڈیرہ اسماعیل خان: پنیالہ کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور ڈرائیور سخی جان شامل ہیں، جبکہ کانسٹیبل آزاد شاہ محفوظ رہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شہدا کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

بم دھماکے کے بعد ڈی ایس پی پنیالہ اور ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ علاقے کی ناکا بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا