کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال

0
612

اسلام آباد: کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا یہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

دورے کے دوران صدر صادر ژپاروف کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران متعدد اہم معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں بھی دستخط کے لیے پیش کی جائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا