پاکستان مشکل گھڑی میں تھائی لینڈ کے ساتھ کھڑا ہے، صدر زرداری

0
633

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ کے قومی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں جنوبی صوبوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں تھائی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کو شدید متاثر کیا ہے اور پاکستان بھی ان اثرات سے دوچار ہے، ایسے میں مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

انہوں نے تھائی لینڈ کے قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات باہمی احترام اور دیرینہ دوستی پر مبنی ہیں۔ علاقائی فورمز پر دونوں ممالک کا مؤقف یکساں ہوتا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے تھائی لینڈ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ مذاکرات، تجارت اور عوامی رابطوں میں اضافہ دونوں ممالک کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا، اور پاکستانی عوام کی طرف سے تھائی قوم کیلئے امن و خوشحالی کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان مشترکہ ترجیحات کی بنیاد پر تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا