بانی پی ٹی آئی ملکی سالمیت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں: عطا تارڑ

0
502

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی اور آئی ایم ایف کو خطوط لکھ کر ملک کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جو دشمن بھی نہیں کرتا، لیکن پی ٹی آئی نے وہ سب کیا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، اسی وجہ سے وہ منفی بیانیہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کئی قومی اسمبلی اراکین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں مشکل میں ڈالا ہے۔ عطا تارڑ کے مطابق وہ شخص انتہاپسند سوچ رکھتا ہے، اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے، اور طالبان جیسی ذہنیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر جنگی جنون طاری ہے اور ان کی اپنی جماعت کے لوگ بھی ان کے بیانیے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا آپشن سنجیدگی سے زیر غور ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا