گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا، سہیل آفریدی

0
308

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورننس موجود ہے، اس لیے عوام نے حکومت کو تیسری بار منتخب کیا، جبکہ گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ جاری کی ہے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5300 ارب روپے کسی کی ذاتی جیب سے نہیں آئے، یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں، اور ایلیٹ مافیا اور ملک پر قابض عناصر نے یہ دولت چوری کی، تاہم یہ پیسہ عوام کے حق میں استعمال ہوگا اور ہم کسی کو اسے کھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پر سیکیورٹی کے الزامات لگائے جاتے ہیں، لیکن ہمارا قصور نہیں، اگر پالیسیاں درست نہیں تو انہیں تبدیل کیا جائے، ہم تنقید صرف برائے تنقید نہیں کرتے بلکہ حل بھی پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی ہوگا، خیبر پختونخوا حکومت اس میں تعاون کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا