بھارتی ریاست مغربی بنگال کے معطل ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت کی 33 ویں برسی پر نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں ہزاروں افراد نے تقریب میں حصہ لیا اور اینٹیں اٹھا کر سنگ بنیاد میں تعاون کیا۔
ہمایوں کبیر نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کے لیے حکومت سے فنڈ نہیں لیں گے اور ایک ڈونر نے 80 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے الگ پارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ مسلم ایم ایل اے منتخب کریں۔
ترنمول کانگریس نے ہمایوں کبیر کو اس اعلان کے دو دن بعد معطل کر دیا، اور پارٹی رہنما فرہاد حکیم نے کہا کہ اس اقدام سے آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔






