روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ

0
294

ماسکو: روسی وزارتِ دفاع کے مطابق منگل کے روز ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ مرمت کے بعد کی گئی ٹیسٹ فلائٹ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں 7 افراد موجود تھے، تاہم ان کی حالت سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

وزارتِ دفاع نے بتایا کہ اے این-22 طیارہ آئیوانوو ریجن میں ایک غیر آباد علاقے میں گرا۔ یہ علاقہ ماسکو کے مشرق میں تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حادثے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئیں۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس واقعے کا روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ یا کیف کے کسی ممکنہ کردار سے کوئی تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا