چیف آف ڈیفنس فورسز سے انڈونیشین صدر کی ملاقات

0
76

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ افواجِ پاکستان اور انڈونیشین فورسز کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

انڈونیشین صدر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی اشتراک، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا