سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
290

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے دوران درج دو مقدمات کی سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں دو مقدمات درج ہیں، جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنما پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا