مراکش کے شہر فاس میں دو رہائشی عمارتیں اچانک منہدم ہوگئیں، جس کے نتیجے میں متعدد جانیں ضائع ہو گئیں۔ مراکشی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی شہر فاس میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑی چار منزلہ دو عمارتیں گریں، جن میں مجموعی طور پر آٹھ خاندان رہائش پذیر تھے۔
حادثے میں کم از کم 19 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی حکام، سیکیورٹی اداروں اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر فاس کے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملبے تلے مزید افراد کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ابھی تک عمارتوں کے اچانک منہدم ہونے کی صحیح وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔





