مدرسے میں دھماکہ، 2 بچے شہید ،8 زخمی

0
446

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں ایک مدرسے میں دھماکے سے دو بچے شہید اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد کے قریب کھیل رہے تھے۔ یہ بارودی سرنگیں اور مواد سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت روکنے کے لیے بچھایا گیا تھا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے مجموعی طور پر 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اور سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے 82 مربع کلومیٹر علاقہ پاک فوج کلیئر کر چکی ہے۔ تاہم بعض علاقوں میں موجود خفیہ بارودی مواد اب بھی انسانی جانوں کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا