فیض حمید کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، سہیل آفریدی

0
562

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صاحب اختیار حلقوں کی پالیسی بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنا ہے اور وہ ہمیشہ سے یہی نسخہ آزماتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں ایسی قوم کا سامنا ہے جو بانی پی ٹی آئی سے محبت کرتی ہے، ہمارے کارکن نہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، یہ ملک کسی ایک شخص کی جاگیر نہیں۔ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور ہم آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب چاہیں سڑک پر احتجاج کریں گے، کوئی ہمیں نہیں بتا سکتا کہ کب تک بیٹھنا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات اور احتجاج کا اختیار محمود خان اچکزئی کو دیا ہے اور انہیں ہر فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید ایک ادارے کے ملازم تھے اور ان کے خلاف ہونے والی کارروائی ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔ شہباز شریف کہتے تھے کہ 30 فیصد سپورٹ ملے تو ملک کو یورپ بنا دیں گے، حالانکہ وہ تو ان کے لیے پریس کانفرنسیں کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے پر ہے، حکومت کو 5300 ارب کی کرپشن کا جواب دینا ہوگا۔ فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں اور نوجوان بیرونِ ملک جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی ہے اور ہم وہی فیصلہ کریں گے جو پاکستان کے مفاد میں بہترین ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا