پاکستان ، چین کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری

0
665

راولپنڈی میں پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق جاری ہے، جو 28 نومبر سے شروع ہوئی اور 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والی یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان انٹرآپریبلٹی بڑھانے اور عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

تقریب میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ اور سینئر عسکری حکام نے شرکت کی جبکہ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف بھی خصوصی مہمان تھے۔ شرکا کو مشق کے مقاصد، دائرہ کار اور مختلف مراحل پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد پاکستان اور چین کی افواج کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی ڈرلز کا مشاہدہ کیا گیا۔

مشق کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ یہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے مضبوط دفاعی تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی واضح علامت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا