پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں میں نمائشی میچ کا امکان

0
204

دبئی: آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی کھلاڑیوں سے خاص لگاؤ ہے اور وہ مستقبل میں مزید پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

دبئی میں نمائندہ ’ایکسپریس‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ رواں سیزن میں فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سمیت کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو منتخب کرنے کا اختیار فرنچائزز کے پاس ہے، تاہم ذاتی طور پر انہیں پاکستانی کرکٹرز سے خاص لگاؤ ہے۔

پی ایس ایل اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ٹیموں کے درمیان ممکنہ نمائشی میچ کے حوالے سے ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ کرکٹ میں سب کچھ ممکن ہے اور دونوں لیگز کی فاتح ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک شاندار اور منفرد تجربہ ہو سکتا ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے بتایا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اپنے چوتھے سیزن میں داخل ہو کر عالمی کرکٹ کے نقشے پر مضبوط، مستحکم اور باوقار شناخت قائم کر چکی ہے۔ رواں سال لیگ کے معیار، مقابلہ اور شائقین کی دلچسپی گزشتہ سیزنز سے کہیں زیادہ بہتر ہے، میچز شاندار اور کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی نے سعودی عرب اور کویت کرکٹ کے ساتھ باقاعدہ شراکت داری قائم کر لی ہے، جس کے تحت ہائی پرفارمنس کرکٹ اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے میں تعاون کیا جائے گا۔ ان ممالک کے کھلاڑی اب آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی نیلامی میں شامل ہو رہے ہیں اور بعض تو ٹیموں کا حصہ بھی بن چکے ہیں۔ مستقبل قریب میں ان ممالک میں بھی میچز کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے مزید کہا کہ یو اے ای کی ٹیم کا ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنا اور بھارت و سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی نے مقامی کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کرکٹ سے روشناس کرایا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس لیگ کے ذریعے یو اے ای کے نوجوان کھلاڑی دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے، جدید کوچنگ حاصل کرنے اور عالمی تجربات حاصل کرنے کا موقع پا رہے ہیں، اور مستقبل میں وہ چاہتے ہیں کہ اماراتی کھلاڑی بھی بڑی سطح پر لیگ کا حصہ بنیں۔

ڈیوڈ وائٹ نے مستقبل میں ویمنز لیگ کے انعقاد کی بھی نوید دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا