سڈنی واقعے کا ملزم انڈین شہری ہے، بھارتی پولیس کی تصدیق

0
625

حیدرآباد: سڈنی کے بونڈی بیچ میں فائرنگ کے واقعے میں مارا جانے والا حملہ آور بھارتی شہری نکلا۔ تلنگانہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ساجد اکرم حیدرآباد کا رہائشی تھا جو 1998 میں آسٹریلیا منتقل ہوا تھا۔ پولیس فائرنگ میں ساجد اکرم ہلاک جبکہ اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم زخمی ہوکر تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ کو ساجد اکرم کے مبینہ انتہاپسندانہ خیالات یا سرگرمیوں کا علم نہیں تھا۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق دونوں افراد نے گزشتہ ماہ فلپائن کا سفر کیا تھا، تاہم اس سفر کو کسی دہشت گرد تنظیم یا تربیت سے جوڑنے کے شواہد تاحال نہیں ملے۔ واقعے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوچکی ہے جن میں حملہ آور بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا