شہداء کے ورثاء کیلئے مالی امداد میں بڑا اضافہ

0
599

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مئی 2025 کے بھارتی حملے میں شہید ہونے والے فورسز اہلکاروں کے ورثاء کے لیے مالی امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ سے شہداء کے لواحقین نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

سہیل آفریدی نے بتایا کہ شہداء کے ورثاء کے لیے پہلے سے منظور شدہ 50 لاکھ روپے کی امداد میں مزید 50 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اور فورسز کی قربانیاں ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں اور شہداء کے اہلخانہ کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا