کراچی ، ضمانت کیلئے آنے والے یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشدد

0
1311

کراچی: سٹی کورٹ میں ضمانت کے لیے آنے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو وکلا کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ توہینِ مذہب کے مقدمے میں عبوری ضمانت کی سماعت کے لیے اپنے وکلا کے ہمراہ سٹی کورٹ پہنچے تھے۔ عدالت میں موجود وکلا اور وکلا کے لباس میں موجود بعض دیگر افراد نے انہیں دیکھتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی جبکہ پولیس اور عدالتی عملے نے مداخلت کر کے معاملہ کنٹرول کیا۔

اس حوالے سے وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں مدعی مقدمہ کے بارے میں نامناسب زبان استعمال کی گئی، جس پر وکلا برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب وکلا کی ہڑتال کے باعث عدالت نے رجب بٹ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 13 جنوری تک ملتوی کر دی، جبکہ ان کی عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی ہے۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عدالتی سکیورٹی اور وکلا کے رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا