پنجاب کی بیٹی محنت کرے تو تقدیر بدل سکتی ہے، صحت کے لیے گھر گھر ٹیمیں جائیں گی:مریم نواز

0
498

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔

انہوں نے کمیونٹی ہیلتھ ورکرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب میں کہا پنجاب کی خواتین باہمت ہیں اور اپنی صلاحیت سے صوبے کی قسمت بدل سکتی ہیں۔پنجاب کی خواتین جو چاہیں اپنی ہمت سے حاصل کر سکتی ہیں۔ حکومت اب بیمار لوگوں کے علاج کے لیے گھر گھر جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شہر، گلی یا محلہ ایسا نہیں رہے گا۔ جہاں ہماری ٹیمیں نہیں پہنچیں گی، 25 ہزار کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز میدان میں نکلیں گی۔مریم نواز نے بتایا کہ فیلڈ ہسپتال گاؤں گاؤں جا کر علاج کر رہے ہیں۔ اور ستھرا پنجاب منصوبہ دنیا بھر میں مقبول ہوا ہے۔

انہوں نے کہا آپ کی تنخواہ 50 ہزار ہے، کام کرکے دکھائیں، تنخواہ میں اضافہ خود میں کروں گی۔ اچھا کام کریں تو انعام بھی ملے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا چاہتی ہوں کہ لوگ ہسپتال نہ جائیں بلکہ ہسپتال خود چل کر عوام تک آئے اور بیماریوں کا پتہ چل سکے۔

مریم نواز نے مزید بتایا کہ پنجاب میں کارڈیالوجی ہسپتال بن رہے ہیں، جھنگ میں بھی کارڈیالوجی ہسپتال کھلے گا۔انہوں نے اختتام پر کہا: “ایک مریم آپ کے سامنے کھڑی ہے اور میرے سامنے آپ سب مریم کھڑی ہیں”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا