چکوال: تلہ گنگ کے قریب ڈھوک پٹھان میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 27 مسافر زخمی ہوگئے، بس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں ٹی ایچ کیو تلہ گنگ لے جایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔






