اسلام آباد خودکش حملہ: افغانی ماسٹر مائنڈ گرفتار، چار سہولت کار بھی حراست میں

0
81

اسلام آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں سکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے حملے کے افغانی ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روزاسلام آباد خودکش حملہ کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے دوران انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مارے، جن کے نتیجے میں مختلف گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے، جن کے دوران خودکش حملہ آور کے چار سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ ایک افغان شہری تھا، جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا جا رہا ہے، اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 33 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے تھے، جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا