چیف جسٹس نے سلام کا جواب تک نہیں دیا: سہیل آفریدی

0
483

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے سوا گھنٹے انتظار کے باوجود ان کے سلام کا جواب تک نہیں دیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ روسٹرم پر گئے اور اوپن کورٹ میں چیف جسٹس سے بات کرنے کی کوشش کی، تاہم چیف جسٹس ان کی بات سنے بغیر عدالت سے چلے گئے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاجی یا انتشاری سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ قانونی راستہ اختیار کر رہی ہے۔ ان کے بقول عمران خان کے کیسز سماعت کے لیے مقرر نہیں کیے جا رہے۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ ٹو کیسز میں درخواستیں مقرر کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا