نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے

0
424

نریندر مودی دو روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئے، جہاں ائیرپورٹ پر ان کا استقبال بن یامین نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ نے کیا۔

دورے کے دوران نریندر مودی کی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارتی وزیراعظم جمعرات کو اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ سے خطاب بھی کریں گے۔

بھارتی حکومت کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھ کر 3 ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا